ثقافتی تہواروں ، تاریخی ورثے کی بحالی جاری :رمیش اروڑا

 ثقافتی تہواروں ، تاریخی ورثے  کی بحالی جاری :رمیش اروڑا

لاہور (آن لائن)وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش اروڑا نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کا وژن نوجوان نسل کو پنجاب کی بھرپور ثقافت اور روایات سے دوبارہ جوڑنا ہے ۔

 بسنت بحالی حکومت کی ثقافتی شعور، مثبت رویے اور ہم آہنگی کے عزم کی عکاس ہے ۔ انہوں نے یہ بات برطانیہ اور امریکہ سے آئے 20 رکنی سکھ وفد سے گفتگو میں کہی جو پونچھ ہاؤس اور بھگت سنگھ گیلری کے دورے پر آئے تھے ۔ انہوں نے کہا ثقافتی تہواروں اور تاریخی ورثے کی بحالی باعزت انداز میں کی جا رہی ہے تاکہ وہ نوجوان جو برسوں سے ایسی روایات منانے سے محروم تھے ، اپنی ثقافتی شناخت دوبارہ دریافت کر سکیں۔ وفد کا سیکرٹری ٹورازم سقراط امان رانا، ایم ڈی ٹی ڈی سی پی عاصم رضا اور کنسلٹنٹ آثار قدیمہ مقصود احمد نے پرتپاک استقبال کیا۔ 

اس موقع پر وفد کو پونچھ ہاؤس کی تاریخی اہمیت اور بھگت سنگھ گیلری کے قیام سے آگاہ کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں