پولیس خدمت مراکز : رواں سال 4لاکھ 88ہزارشہری مستفید
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل سہولیات فراہمی میں مصروف ہیں اور رواں سال لاکھوں افراد نے ان سے استفادہ کیا۔
ترجمان کے مطابق سال کے دوران 4 لاکھ 88 ہزار سے زائد شہریوں نے مختلف خدمات حاصل کیں۔ 2 لاکھ افراد نے جنرل ویری فکیشن کروائی۔ جبکہ ایک لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد کو پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے ۔ 72 ہزار 815 افرادنے کرایہ داری کا اندراج کروایا اور 15 ہزار سے زائد افراد نے میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ لئے ۔ تحت 14 ہزار سے زائد افراد کو قانونی و سماجی معاونت فراہم کی گئی۔ مزید برآں 5239 شہریوں نے وہیکلز ویری فکیشن، 13 ہزار سے زائد افراد نے دستاویزات گمشدگی اندراج جبکہ 93 جرائم رپورٹس کی رجسٹریشن کروائی۔ 22 ہزار 832 شہریوں نے ایف آئی آر نقول لیں،13 ہزار 774 افراد نے ایمپلائز رجسٹریشن جبکہ 278 افراد نے نجی ملازمت کیلئے پولیس ویری فکیشن کروائی۔