ای چالان اور بھاری جرمانوں کے خلاف درخواست پر سماعت

 ای چالان اور بھاری جرمانوں  کے خلاف درخواست پر سماعت

لاہور (کورٹ رپورٹر )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ای چالان اور بھاری جرمانوں کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

 سماعت کے دوران چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ اب ٹریفک چالان سیف سٹی کیمروں کے ذریعے کیے جا رہے ہیں اور چالان کی ادائیگی میں تاخیر سے جرمانے کی رقم بڑھتی جاتی ہے ۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کیا وہ چالان ادا کرنے کے بجائے قانون ہی تبدیل کرانا چاہتے ہیں۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ مناسب سائن بورڈز، لائن مارکنگ اور آگاہی مہم کے بغیر شہریوں پر جرمانے عائد کرنا غیر قانونی اقدام ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں