حکومت پیٹرول کی بڑھائی قیمت فوری واپس لے چیئرمین مصطفائی بزنس فورم

حکومت پیٹرول کی بڑھائی  قیمت فوری واپس لے  چیئرمین مصطفائی بزنس فورم

لاہور (سٹاف رپورٹر)مصطفائی بزنس فورم پاکستان کے چیئرمین شیخ محمد طاہر انجم نے کہا ہے کہ حکومت کو پیٹرول کی بڑھائی گئی قیمتیں فوری طور پر واپس لینی چاہئے کیونکہ دنیا بھر میں کہیں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتنا اضافہ نہیں ہوا۔

جتنا حکومت پاکستان نے کیا ،میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کا ایک طوفان آچکا ہے جس سے ہر پاکستانی بری طرح متاثر ہو رہا ہے کیونکہ عوام الناس کی قوت خرید میں اضافہ نہیں ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں