قصور:میاں اور بیوی کا اقدام خودکشی

قصور:میاں اور  بیوی کا اقدام خودکشی

قصور(خبرنگار، نمائندہ دنیا)قصور میں گھریلو ناچاقی کے دو واقعات میں میاں اور بیوی کا اقدام خودکشی، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

الہ آباد کے علاقہ میں 26 سالہ فضیلت بی بی نے شوہر سے جھگڑے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر سرف پی لیا، جسے ریسکیو ٹیم نے ٹی ایچ کیو ہسپتال چونیاں منتقل کیا۔ نور پور میں 26 سالہ ساجد نے بیوی سے تلخ کلامی کے بعد زہریلی گولیاں کھا لیں، اسے طبی امدادکیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں