2رکنی ڈکیت گینگ دھر لیاگیا

2رکنی ڈکیت گینگ دھر لیاگیا

لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ اسلام پورہ کی چوکی اکرم پارک پولیس نے کارروائی کے دوران دو رکنی ڈکیت گینگ کے سرغنہ نجیب اللہ اور ساتھی اظہار الحق کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے نقد رقم اور اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ کے سرغنہ نے چند روز قبل اکیلے ہی شہری کے ساتھ گن پوائنٹ پر 95 ہزار کی واردات کی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں