لاہور کے 6تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے
انسپکٹر محمد اشفاق ایس ایچ او نواں کوٹ ، فاروق اعظم نواب ٹاؤن تعینات
لاہور (کرائم رپورٹر ) ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ اوز،انچارج چوکی کے تبادلے کر دئیے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے متعدد تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دیئے ۔ انسپکٹر محمد اشفاق تھانہ فیکٹری ایریا سے ایس ایچ او نواں کوٹ، انسپکٹر فاروق اعظم نواں کوٹ سے ایس ایچ او نواب ٹاؤن،انسپکٹر محمد تحسین نجم نواب ٹاؤن سے ایس ایچ او نشترکالونی،انسپکٹر زاہد محمود نشترکالونی سے ایس ایچ او سندر،پولیس لائنز سے انسپکٹر سید اقرار عباس ایس ایچ او گلشن ِ اقبال،پولیس خدمت مرکز سے سب انسپکٹر حافظ محمد ارسلان انچارج چوکی گلدشت ٹاؤن اورپولیس لائنز سے انسپکٹر اسدعباس کوایس ایچ او فیکٹری ایریا تعینات جبکہ ایس ایچ او سندرانسپکٹرمحمد اسد اقبال کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے تمام افسران کو نئی جائے تعیناتی پرفوری رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔