مفتی محمدحسین نعیمیؒ کی دینی خدمات کوہمیشہ یا د رکھاجائیگا:راغب نعیمی
لاہور(سیاسی نمائندہ)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ مفتی محمدحسین نعیمیؒ کی دینی خدمات کوہمیشہ یا د رکھاجائیگا۔
آپ ؒ کی شخصیت اخلاص، علم اور خدمتِ دین کا روشن نمونہ تھی، مفتی محمد حسین نعیمی نہ صرف ایک جید عالم اور فقیہ تھے بلکہ وہ ایک بہتر ین معلم اور مربی بھی تھے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں مفتی محمد حسین نعیمیؒ کے 28ویں یوم وصال کی مناسبت منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔