سول جج کم مجسٹریٹ کے عہدوں پر بھرتیوں کیلئے درخواستیں طلب

سول جج کم مجسٹریٹ کے عہدوں پر بھرتیوں کیلئے درخواستیں طلب

امیدواروں سے آن لائن اورکورئیر کے ذریعے 4اپریل تک درخواستیں طلب کرلی گئیں

لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں سول جج کم مجسٹریٹ گریڈ17کے خالی عہدوں پر بھرتیوں کیلئے درخواستیں طلب کر لیں۔ درخواست گزار کے پاس کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری ہونا ضروری ہے اور وہ کم از کم دو سال وکالت کا تجربہ رکھتے ہوں۔ امیدوار کی عمر 22 سے 35 سال کے درمیان ہونی چاہیے ۔ پنجاب بار رجسٹریشن لازمی ہے اور تجربے کی تصدیق متعلقہ ڈسٹرکٹ/تحصیل بار کے ذریعے کی جائیگی۔ درخواست کیساتھ امیدوار کو تمام تعلیمی سرٹیفکیٹ/ ڈگریز کی تصدیق شدہ کاپیاں، ڈومیسائل سرٹیفکیٹ ، قومی شناختی کارڈ ،پنجاب بار رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ،دو سال تجربے کا سرٹیفکیٹ ،کریکٹر سرٹیفکیٹ ، 5 تازہ پاسپورٹ سائز تصاویر لگانا لازمی ہوگا ۔ معذور افراد کیلئے 3 فیصد ، اقلیتوں کیلئے 5 فیصد کوٹہ رکھا گیا ہے ۔امیدوار آن لائن درخواست فارم مکمل کر کے جمع کرائیں گے اور اسکی ہارڈ کاپی لاہور ہائیکورٹ ایگزامینیشن ونگ لاہور کو کورئیر کے ذریعے 4 اپریل 2026 تک بھیجیں جاسکتی ہیں۔ درخواست جمع کرانے کی ناقابل واپسی فیس 5ہزار ہوگی جو ایم سی بینک کی کسی بھی برانچ میں ہیومن ریسورس ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے اکائونٹ میں جمع کرائی جائے ۔تمام امیدواروں کو تحریری امتحان دینا ہوگاجس میں کامیاب امیدواروں کو نفسیاتی ٹیسٹ اور انٹرویو کیلئے بلایا جائے گا۔مزید معلومات اور درخواست فارم لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں