ایران نے امریکا، اسرائیل کا غرور خاک میں ملادیا:جاوید قصوری

ایران نے امریکا، اسرائیل کا غرور  خاک میں ملادیا:جاوید قصوری

لاہور(سٹاف رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر پوری قوم اور امت مسلمہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خوشیوں کا تہوار ہمیں اخوت، محبت اور باہمی اتحاد کا درس دیتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ صرف اسی صورت ممکن ہے جب تمام مسلم ممالک مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں۔ حالیہ حالات میں ایران نے جس جرات اور استقامت کا مظاہرہ کیا ہے ، اس نے امریکا اور اسرائیل کے غرور کو خاک میں ملا دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں