شافع حسین کا چائنیز قونصلیٹ کادورہ ، سن یان سے ملاقات

 شافع حسین کا چائنیز قونصلیٹ  کادورہ ، سن یان سے ملاقات

لاہور (اے پی پی)وزیر صنعت و تجارت پنجاب شافع حسین نے چائنیز قونصلیٹ کا دورہ کیا اور نو تعینات چین کے قونصل جنرل مسٹر سن یان سے ملاقات کی۔

صوبائی وزیر نے نئے قونصل جنرل کو لاہور میں تعیناتی پر مبارکباد دی۔ملاقات کے دوران سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ اور قونصلیٹ کے مابین مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کی تجویز، انفارمیشن ٹیکنالوجی، صنعت،زراعت اور دیگر شعبوں میں باہمی اشتراک بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ صوبائی وزیر نے پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے مواقع اور چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے آگاہ کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں