حضرت بی بی پاکدامن کے مزار کے کام مکمل کرنیکی ہدایا ت

حضرت بی بی پاکدامن کے مزار کے کام مکمل کرنیکی ہدایا ت

زائرین کو مزارات پر بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے :احسان بھٹہ

لاہور(اے پی پی)سیکرٹری وچیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ زائرین کو مزارات پر بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا ،تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،عید کا پیغام خوشیوں،محبت اور باہمی احترام کو فروغ دینا ہے ،معاشرے کے ہر فرد کو چاہیے کہ وہ اپنی خوشیوں میں دوسروں کو شریک اور ضرورت مندوں کی مدد کو ترجیح دے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے عیدالفطر کے موقع پر بادشاہی مسجد میں نمازِ عید کی ادائیگی،مزارِ اقدس حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری پر حاضری، حضرت بی بی پاکدامن کے مزار کے دورہ اور داتا دربار ہسپتال کے معائنہ کے دوران کیا۔ڈاکٹر احسان بھٹہ نے ٹیم ورک کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زندگی کے ہر شعبے میں مشترکہ کوششیں بہتر نتائج دیتی اورعید جیسے مواقع اتحاد و باہمی تعاون کے جذبے کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔انہوں نے افسران کے ہمراہ زائرین و عملے کو عید کی مبارکباد دی، مزارِ حضرت داتا گنج بخش پر حاضری، فاتحہ خوانی و ملکی ترقی، خوشحالی اور امن و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی۔انہوں نے حضرت بی بی پاکدامن کے مزار کا دورہ کیا جہاں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں