کاروباری برادری کاملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار :فہیم الرحمن سہگل

کاروباری برادری کاملک کی اقتصادی  ترقی میں اہم کردار :فہیم الرحمن سہگل

لاہور( این این آئی)یوم پاکستان کے موقع پر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہیم الرحمن سہگل نے ملک کے بانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروباری برادری نے ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ۔

اپنے بیان میں صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل، سینئر نائب صدر تنویر احمد شیخ اور نائب صدر خرم لودھی نے کہا کہ یوم پاکستان صرف قومی آزادی کا جشن نہیں بلکہ اقتصادی ترقی، تجارتی فروغ اور قومی خوشحالی کے لیے عزمِ نو کرنے کا موقع بھی ہے ۔ حکومت اور سول سوسائٹی کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سیکٹر کی بھی ذمہ داری ہے کہ ملک کے بانیوں کی قربانیوں کا احترام کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی میں بامعنی کردار ادا کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں