کشیدہ صورتحال ،ملک کے مختلف ہوائی اڈوں سے 41پروازیں منسوخ
لاہور( این این آئی) کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان کے مختلف ہوائی اڈوں سے 41پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ اندرون ملک کی بھی 7پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق کراچی سے مشرق وسطی کی 14پروازیں منسوخ جبکہ 10میں تاخیررہی، لاہورسے دبئی، دوحہ، بحرین، تہران اورشارجہ کی 14 پروازیں،اسلام آباد سے کویت،ابوظہبی،دبئی،شارجہ، دوحہ، ریاض کی 13 پروازیں منسوخ ہوئیں،ذرائع کے مطابق پشاورفجیرہ کی 2 پروازیں آپریٹ ہوئیں جبکہ لاہور،اسلام آباد سے 4 پروازوں کی روانگی اور اسلام آباد سے العین کی 2 پروازوں کی روانگی میں غیریقینی رہی۔