مختلف علاقوں سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
لاہور( این این آئی)شہر کے مختلف علاقوں سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ شاہدرہ ونڈالہ روڈ کے قریب 50 سالہ نامعلوم شخص سڑک کنارے مردہ حالت میں پایا گیا۔
شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے پنڈی قبرستان سے بھی 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ دونوں افراد بظاہر نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس کی ضروری قانونی کارروائی مکمل ہونے پر لاشوں کو ایدھی رضاکاروں نے مردہ خانے منتقل کر دیا۔