پرنسپل کاعید کے روز جنرل ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ
لاہور (سٹاف رپورٹر )پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج و لاہور جنرل ہسپتال فاروق افضل نے کہا ہے۔
کہ عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیلتھ پروفیشنلز درحقیقت قوم کا قیمتی سرمایہ اور انسانیت کا روشن چہرہ ہیں۔ایم ایس جنرل ہسپتال فریاد حسین نے عید کے روز ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا، مریضوں کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے ہمراہ عید کا کیک بھی کاٹا۔