بہاریہ سورج مکھی کی دیکھ بھال کے بارے میں سفارشات جاری
لاہور (اے پی پی) محکمہ زراعت پنجاب نے بہاریہ سورج مکھی کی دیکھ بھال کے بارے میں سفارشات جاری کر دیں۔
ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق سورج مکھی کے کاشتکارپلانٹر یا ڈرل سے کاشتہ فصل کی صورت میں اگا ؤ کے بعد فالتو اور کمزور پودوں کو اکھاڑ کر نکال دیں اور چھدرائی کا عمل مکمل کریں۔ سورج مکھی کے پودوں کا باہمی فاصلہ 9 انچ رکھیں۔وٹوں یا پٹریوں پر کاشت کی صورت میں آبپاشی فصل کی ضرورت کے مطابق کریں۔ڈرل سے کاشت فصل کو پہلا پانی لگانے سے پہلے کم از کم ایک مرتبہ گوڈی ضرور کریں۔ اور جب پودے کا قد ایک فٹ اونچا ہو جائے تو ان کی جڑوں پر مٹی چڑھا دیں جس سے جڑی بوٹیاں بھی تلف ہو جائیں گی۔