خواجہ عمران نذیر کی عید الفطر پر اہلِ وطن کومبارکباد
لاہور(اے پی پی) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر تمام اہلِ وطن کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ۔
انہوں نے ویلنشیا ٹاؤن میں عید کی نماز ادا کی۔خواجہ عمران نذیر نماز کے بعد لوگوں سے گھل مل گئے ۔خواجہ عمران نذیر نے سکیورٹی پر مامور گارڈز سے گلے ملکر انہیں عید کی مبارکباد دی۔ خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ یہ خوشی کا دن ہمیں محبت، رواداری اور باہمی احترام کا درس دیتا ہے ،دعا ہے کہ پاکستان امن، ترقی اور خوشحالی کا مرکز بنے ۔اپنی عید کی خوشیوں میں مستحق اور نادار افراد کو بھی یاد رکھیں ۔