رمضان میں روزانہ کروڑوں کی گراں فروشی کا الزام
لاہور( این این آئی)چیئرمین ایکشن فورم آصف سلیم مٹھا نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں روزانہ کی بنیاد پر گراں فروشی کی مد میں عوام کی جیبوں سے کروڑوں روپے نکالے گئے۔
رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی طلب میں 50سے 60فیصد اضافہ ہوجاتا ہے اور سپلائی چین میں تعطل کی وجہ سے گراں فروش عوام کا بھرپور استحصال کرتے ہیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سبزیوں،پھلوں ،گوشت اور سبز مصالحہ جات کی مد میں سب سے زیادہ گراں فروشی کی گئی اور مجموعی رقم میں اس کا حصہ سب سے زیادہ ہے ۔