علما اکیڈمی منصورہ کا حج تربیتی پروگرام 5 اپریل کو ہوگا

علما اکیڈمی منصورہ کا حج تربیتی  پروگرام 5 اپریل کو ہوگا

لاہور (سٹاف رپورٹر )علما اکیڈمی منصورہ کے تحت مناسک حج کا تربیتی پروگرام اتوار 5 اپریل کو صبح نو بجے شادی ہال فیروز پور روڈ بالمقابل قذافی سٹیڈیم میں ہو گاـ ،

شرکت کیلئے عازمین حج فون نمبر 7840004-0321 پرمنظور نظامی کے پاس رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ پہلے رجسٹریشن کرانے والے عازمین کو حج بیگز، کتابیں اور دوسرے تحائف بھی دیے جائیں گے ۔سابق چیف کوآرڈینیٹر حج فروغ آفتاب زیدی، لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مولانا ڈاکٹر سرفراز احمد اعوان، ڈاکٹر حسین احمد پراچہ، سلیم احمد، حافظ عابد علی، محمد انور گوندل، فیصل فرید اور دیگر خطاب کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں