بیوی کو فائرنگ کرکے زخمی کرنیوالا ملزم شوہر گرفتار

بیوی کو فائرنگ کرکے زخمی کرنیوالا ملزم شوہر گرفتار

اسلام پورہ پولیس کافوری ریسپانس، ایک گھنٹے کے اندر ملزم گرفتار

لاہور (آئی این پی) اسلام پورہ پولیس نے 15 کی کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے بیوی کو فائرنگ سے زخمی کرنے والے شوہر کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس پر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم سجاد نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر اپنی بیوی پر فائرنگ کی، فائر خاتون کے چہرے پر لگا جس کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ایس پی سٹی کے مطابق اسلام پورہ پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری ریسپانس کرتے ایک گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا تھا کہ خواتین پر تشدد کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں