شیعہ علما کونسل کے وفد کاخانہ فرہنگ ایران کا دورہ
لاہور(اے پی پی)شیعہ علما کونسل کے وفد نے خانہ فرہنگ ایران کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وفد نے مناب سکول کی بچیوں کی شہادت پر بھی تعزیت پیش کی، ڈی جی خانہ فرہنگ ایران ڈاکٹر اصغر مسعودی سے ملاقات اور پاکستانی قوم کی جانب سے ہمدردی اور یکجہتی کا پیغام پہنچایا۔اس موقع پر وفد نے عید کی مبارکباد بھی پیش کی۔اس موقع پر قاسم علی قاسمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم پر جنگ فلسطین کی حمایت کے باعث مسلط کی گئی۔