مشرق وسطی کی صورتحال دن بدن بگڑتی جا رہی:مولاناامجد

مشرق وسطی کی صورتحال دن بدن  بگڑتی جا رہی:مولاناامجد

لاہور (سٹاف رپورٹر)مشرق وسطی کی صورتحال دن بدن سازشوں وجہ سے بگڑتی جا رہی ہے ، ان حالات میں یقینی طور پر پاکستان بھی متاثر ہوگا۔

پاکستان کے بارڈرز بھی غیر محفوظ ہو چکے ہیں ،ملک کی سلامتی کی اور وحدت کے لیے ہر جماعت اور ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔جے یو آئی اپنے کردار ادا کرنے کے لیے ہر محاذ پر موجود ہے ۔یہ باتیں جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے عید الفطر کے موقع پر مختلف وفود میڈیا اور تعزیت کے لیے آنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں