سنٹرل پولیس آفس میں سپورٹس بورڈ کا اجلاس، کھلاڑیوں کو سہولیات کا جائزہ
لاہور(کرائم رپورٹر)سنٹرل پولیس آفس میں صدر پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ و آئی جی پنجاب عبدالکریم کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
جس میں پولیس ایتھلیٹس اور کھلاڑیوں کی کارکردگی، فٹنس، ٹریننگ، ویلفیئر اور میڈیکل سہولیات سے متعلق اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔چیف سپورٹس آفیسر و آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل نے بورڈ کے اغراض و مقاصد، اہداف اور درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی۔