جنگ بندی سے متعلق کسی بھی ڈیل میں لبنان کو شامل کیا جائے، ایران کا مطالبہ
تہران: (دنیا نیوز) ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی سے متعلق کسی بھی ڈیل میں لبنان کو شامل کیا جائے۔
خبر ایجنسی کے مطابق کے مطابق ایران نے اپنے مطالبے سے رابطہ کاروں کا آگاہ کر دیا ہے، جس کا کم از کم 6 علاقائی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے، تہران چاہتا ہے امریکا کے ساتھ ڈیل میں حزب اللہ پر اسرائیل کے حملوں کا خاتمہ شامل ہو۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے حزب اللہ کو وسیع تر ڈیل میں شمولیت کی یقین دہانی کروائی ہے، ایرانی عہدے دار کے مطابق تہران امریکی تجاویز کا جائرہ لے رہا ہے۔