رافیل گروسی نے امریکا ایران مذاکرات رواں ہفتے اسلام آباد میں ہونے کا امکان ظاہر کردیا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) سربراہ آئی اے ای اے رافیل گروسی نے امریکا ایران مذاکرات اس ہفتے اسلام آباد میں ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔

سربراہ آئی اے ای اے رافیل گروسی کا کہنا ہے بات چیت ناصرف نیوکلیئر ایشو بلکہ وسیع امور پر ہوگی، اس بار میزائل پروگرام، ایران کی حامی مزاحمتی فورسز اور سکیورٹی ضمانتیں بھی مذاکرات کا حصہ ہوں گی۔

رافیل گروسی نے کہا کہ امریکہ ممکنہ طور پر یورینیم افزودگی مکمل بند کرنے پر زور دے گا، تاہم عارضی طور پر پانچ سے دس سال کیلئے اس کی معطلی فریقین کے لئے قابل عمل حل ہو سکتی ہے، ایرانی جوہری تنصیبات کو کچھ نقصان ضرور پہنچا، مگر کوئی فیصلہ کن نقصان نہیں ہوا۔

سربراہ آئی اے ای اے نے مزید کہا کہ ایران اپنی تمام جوہری صلاحیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں