ایران کا امریکی ایف 18 لڑاکا طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
تہران: (دنیا نیوز) ایران نے امریکی ایف 18 لڑاکا طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کر دیا۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے ایرانی دفاعی نظام نے امریکی طیارے کو نشانہ بنایا، فائر لگنے کے بعد ایف 18 طیارہ بحرہند میں گر کر تباہ ہوگیا، ایرانی حملوں میں ایف 35 سمیت 20 امریکی طیارے نشانہ بننے کی اطلاعات ہیں۔
امریکی طیارہ بردار جہاز ابراہم لنکن کو میزائل سے نشانہ بنانے کا ایران نے دعویٰ کر دیا، اسرائیل پر میزائل حملوں کی ایک اور لہر، 70 سے زائد اہداف نشانہ بنائے، حیفہ، دیمونا، تل ابیب سمیت شمالی اور جنوبی اسرائیلی علاقوں میں حملے کئے گئے۔
عماد، قیام اور خرم شہر سمیت دیگر میزائل استعمال کئے گئے، تل ابیب میں دھماکے سنے گئے، بن گوریان ایئرپورٹ پر آپریشن معطل ہوگیا، بنی براک میں بارہ اسرائیلی زخمی ہوئے، متعدد عمارتیں ملیا میٹ ہوگئیں۔
حدیرہ میں بجلی تنصیبات پر حملہ کیا گیا، صیہونی رجیم کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو مقبوضہ علاقوں میں نشانہ بنایا گیا، کویت ایئر پورٹ پر ڈرون حملے سے ایندھن کے ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی۔
کمانڈر پاسداران انقلاب سید ماجد موسوی کا کہنا ہے کہ ایران کو دیا جانے والا ہر الٹی میٹم دراصل اعلانِ جنگ کے مترادف ہے، دیمونا اور حیفہ میں سٹریٹجک مقامات پر ایرانی حملے امریکہ کی دھمکیوں کا جواب ہیں۔