خارگ جزیرے پر جنگ کیلئے ایران کی تیاریاں، بارودی سرنگیں بچھا دیں
تہران: (دنیا نیوز) ایران نے ممکنہ امریکی و اسرائیلی حملوں کے پیش نظر خارگ جزیرے پر جنگ کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی فورسز نے خارگ جزیرے پر بڑی تعداد میں کندھے سے چلنے والے راکٹس کی کھیپ پہنچا دی ہے، جبکہ جزیرے کے ساحل پر بارودی سرنگوں کی تنصیب بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایرانی مسلح افواج نے خارگ جزیرے کے اطراف میں انسانوں اور گاڑیوں سے ٹکرانے والی سرنگوں کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا ہے۔