دشمن مبینہ طور پر ایران کے جزیرے پر قبضے کی تیاری کر رہے ہیں: سپیکر باقر قالیباف
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے دشمن ایک علاقائی ملک کی حمایت سے مبینہ طور پر ایران کے جزیرے پر قبضے کی تیاری کر رہے ہیں۔
ایرانی پارلیمینٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں کہا دشمن کی تمام سرگرمیاں ہماری مسلح افواج کی مکمل نگرانی میں ہیں۔
سپیکر باقر قالیباف نے مزید کہا کہ اگر انہوں نے حد سے تجاوز کیا تو اس علاقائی ملک کا تمام اہم انفرا سٹرکچر حملوں کا نشانہ بنے گا۔