مذاکرات جاری، ایران نے شکست تسلیم نہ کی تو مزید سخت حملے ہونگے: وائٹ ہاؤس

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ کا کہنا ہے کہ ایران سے کون مذاکرات کر رہا ہے اس بارے میں نہیں بتا سکتی، ایران نے شکست تسلیم نہ کی تو ٹرمپ انہیں مزید نقصان پہنچانے کے لیے تیار ہیں۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ آپریشن اپیک فیوری میں دشمن کے 9000 اہداف کو نشانہ بنایا گیا، ایران کے 90 فیصد میزائل اور ڈرونز کو مار گرایا گیا، ایران کے 140 سے زائد بحری جہاز تباہ کیے گئے، دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی بار کسی نیوی کو اس حد تک تباہ کیا گیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ صدر ٹرمپ دھمکیاں نہیں لگاتے، ایران غلط اندازے نہ لگائے، گزشتہ مرتبہ غلط اندازے لگانے پر ایران کی لیڈرشپ، نیوی، ایئر فورس سب ختم کر دیا تھا، اب سے آگے جنگ اس لیے ہوگی کہ ایران سمجھنے سے انکاری ہے، ایران سے متعلق بات چیت میں جے ڈی وینس شامل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے شکست نہیں مانی تو مزید سخت حملے کریں گے، ایران کو غلط اندازے نہیں لگانے چاہئیں۔ جنگ ختم ہونے پر فیول کی قیمتیں کم ہوجائیں گی۔

کیرولین لیوٹ نے کہا کہ جمعرات کو صدر ٹرمپ کابینہ اجلاس کی میزبانی کریں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چینی سربراہ شی جن پنگ سے بیجنگ میں ملاقات 14 مئی کو ہوگی، چینی صدر کے اس سال دورہ واشنگٹن کی تاریخ کا جلد اعلان ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں