ہائیکورٹ میں پتنگ بازی کے خلاف درخواست پر سماعت
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں پتنگ بازی کے خلاف درخواست پر سماعت، عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز اور ایس ایس پی آپریشنز کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اویس خالد نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ڈی سی اور ایس ایس پی آپریشنز کی جانب سے رپورٹ آگئی ہے۔