یو ٹیوبر کو عدالت پیشی پر پولیس پروٹوکول دینے کیخلا ف درخواست

یو ٹیوبر کو عدالت پیشی پر پولیس  پروٹوکول دینے کیخلا ف درخواست

لاہور( کورٹ رپورٹر )یوٹیوبر رجب بٹ کو عدالت پیشی پر پولیس پروٹوکول دینے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست میں آئی جی پنجاب ،ڈی آئی جی سکیورٹی اور رجب بٹ کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ رجب بٹ کے خلاف سیشن کورٹ میں خاتون سے زیادتی کے مقدمے کا ٹرائل چل رہا ہے ۔درخواست گزار اس مقدمے میں رجب بٹ کے خلاف گواہ ہے ۔ملزم ہونے کے باوجود رجب بٹ کو ہر پیشی پر پولیس پروٹوکول دیا جاتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں