پرائمری کے بعد مڈل سکولوں کو بھی آؤٹ سورس کرنیکا فیصلہ

 پرائمری کے بعد مڈل سکولوں کو بھی آؤٹ سورس کرنیکا فیصلہ

خطرناک عمارتوں والے سکول بند ہونگے ،مقصد تعلیمی معیار بہتر کرنا:حکام

لاہور(عاطف پرویز سے )محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے کم انرولمنٹ والے سکولوں سے متعلق بڑا پالیسی فیصلہ کرتے ہوئے پرائمری کے بعد مڈل سکولوں کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، جبکہ خطرناک عمارتوں والے سکولوں کو بند کیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق 2025 کی سکول شماری کی بنیاد پر ایسے تعلیمی اداروں کی نشاندہی کی جائیگی جنہیں یا تو بند کیا جائے گا یا آؤٹ سورسنگ کے دائرے میں لایا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جن سکولوں کی عمارتیں خستہ حال اور خطرناک قرار دی گئی ہیں انہیں فوری طور پر بند کر دیا جائیگا۔مقصد تعلیمی معیار کو بہتر بنانا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں