شہر میں سفری سہولت کے3بڑے منصوبے تعطل کا شکار

شہر میں سفری سہولت کے3بڑے منصوبے تعطل کا شکار

ٹھوکر نیاز بیگ پر اربن بس ڈپو ، ریلوے سٹیشن پر بس ڈپو ، ییلو لائن منصوبے شامل

لاہور (شیخ زین العابدین)۔ٹھوکر نیاز بیگ پر اربن بس ڈپو اور انفراسٹرکچر کیلئے 50کروڑ روپے مختص کیے گئے ، مگر منصوبہ کاغذی کارروائی سے آگے نہ بڑھ سکا ۔ریلوے سٹیشن لاہور پر 40کروڑ روپے کی لاگت سے جدید بس ڈپو بنانے کی منظوری دی گئی، تاہم آج بھی بسیں سڑکوں پر کھڑی نظر آتی ہیں ،ییلو لائن ماس ٹرانزٹ کو شہر کے ٹرانسپورٹ نظام میں بڑی پیش رفت قرار دیا گیا، جس کے لیے 10ارب روپے مختص کیے گئے جبکہ مجموعی لاگت 80 ارب روپے رکھی گئی، ریپڈ ٹرانزٹ بسیں بھی منگوائی گئیں مگر انہیں تاحال سروس کا حصہ نہیں بنایا جا سکا اور منصوبہ عملی آغاز کا منتظر ہے ۔مالی سال کے دوران محکمہ ٹرانسپورٹ کو مجموعی طور پر 85ارب روپے کا بجٹ فراہم کیا گیا، مگر اس کے باوجود بڑے منصوبوں پر پیش رفت نہ ہونے کے باعث شہریوں کو کوئی واضح ریلیف نہ مل سکا ۔ ٹھوکر نیاز بیگ پر ڈپو تعمیر ہو سکا، نہ ریلوے سٹیشن پر اپ گریڈیشن ممکن ہو سکی اور نہ ہی ییلو لائن ماس ٹرانزٹ فعال ہو سکی۔وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ فنڈز کی دستیابی اور دیگر معاملات بہتر ہوتے ہی منصوبوں پر کام تیز کر دیا جائے گا، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ کچھ منصوبے شروع ہو چکے ہیں اور باقی آئندہ تین ماہ میں شروع کیے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں