15:جعلی کالز کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کرنیکافیصلہ
لاہور(کرائم رپورٹر )پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ایمرجنسی ہیلپ لائن ون فائیو (15) پر فیک اور ہوکس کالز کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
ترجمان کے مطابق غیر متعلقہ اور جعلی کالز کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے جبکہ ٹاپ 150 ہوکس کالرز کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ ہوکس کالز کی بڑی تعداد کے باعث ہیلپ لائن مصروف رہتی ہے جس سے حقیقی ایمرجنسی میں شہریوں کو بروقت مدد کی فراہمی میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2026کے دوران ون فائیو (15) پر 7 لاکھ 24 ہزار سے زائد غیر متعلقہ اور جعلی کالز موصول ہوئیں۔سیف سٹی حکام کے مطابق ہر ماہ تقریباً 200 غیر متعلقہ کالرز کو وارننگ اور تنبیہ کے لیے کال بیک بھی کی جا رہی ہے تاکہ اس رجحان کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ون فائیو (15) ہیلپ لائن حکومتِ پنجاب کی جانب سے شہریوں کے لیے مفت ایمرجنسی سروس ہے ، جس کا غیر ضروری استعمال قانوناً جرم ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔