پنجاب اسمبلی کے اجلاس وزیراعلیٰ، اپوزیشن لیڈرغائب

پنجاب اسمبلی کے اجلاس وزیراعلیٰ، اپوزیشن لیڈرغائب

وزیر اعلیٰ ڈھائی سال میں 5 مرتبہ ایوان میں آئیں ،2بجٹ اجلاسوں میں شرکت اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی دس نشستوں سے ایوان سے غیر حاضر

لاہور(حمزہ خورشید سے )پنجاب اسمبلی کے اجلاس ے وزیراعلیٰ، اپوزیشن لیڈرغائب ، وزیر اعلیٰ پنجاب گزشتہ ڈھائی سالہ دور حکومت میں صرف پانچ مرتبہ ایوان میں آئیں جن میں دو مرتبہ بجٹ اجلاسوں میں شرکت، ایک مرتبہ حلف اٹھانے اور دو بار سینیٹ انتخابات میں حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے آمد شامل ہے ، جبکہ اجلاس کی کارروائی کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب صرف دو بجٹ اجلاسوں میں شریک ہو سکیں، دوسری جانب اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی گزشتہ دس نشستوں سے ایوان سے غیر حاضر ہیں اور انہوں نے آخری مرتبہ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلائے گئے ایک روزہ اجلاس میں شرکت کی تھی، لیڈر آف دی ہاؤس یعنی وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر ایوان کے اہم ترین عہدے تصور ہوتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں