پولیس کارروائی :گمشدہ بچہ والدین سے ملوا دیا
لاہور(کرائم رپورٹر ) باٹا پور پولیس کی بروقت کارروائی، گمشدہ بچہ والدین سے ملوا دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او باٹا پور آصف منصب نے 15 پر موصول ہونے والی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 9 سالہ حسنین کی تلاش شروع کی، جو گھر سے چیز لینے نکلا تھا لیکن واپسی پر راستہ بھول گیا تھا۔پولیس نے بچے کی تلاش کے لیے جدید ذرائع کا استعمال کیا، جن میں الیکٹرانک و سوشل میڈیا، سیف سٹی کیمروں، اعلانات اور وائرلیس کالز شامل تھیں۔ چند گھنٹوں کی مسلسل کوشش کے بعد پولیس ٹیم نے بچے کو بحفاظت ڈھونڈ لیا۔