بجلی بلوں میں سلیب سسٹم ،نیپرا کے وکیل کا وکالت نامہ جمع

بجلی بلوں میں سلیب سسٹم ،نیپرا  کے وکیل کا وکالت نامہ جمع

لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے بجلی بلوں میں سلیب سسٹم کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت 3 جون تک ملتوی کردی،نیپرا کے وکیل نے اپنا وکالت نامہ عدالت میں جمع کرا دیا۔

عدالت کی نیپرا کے وکیل کے جواب کیلئے مہلت مانگنے پر اظہار ناراضی کرتے ہوئے کہاکہ بیس روز ہوگئے درخواست دائر ہوئے اور اب بھی آپ مہلت مانگ رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں