ضمنی انتخابات روکنے کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے این اے 104 فیصل آباد میں ضمنی انتخابات روکنے کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ این اے 104 اور پی پی 98 کے کیسز اکٹھے کیوں لگائے گئے ؟یہ دونوں مختلف کیسز تو سنگل بینچوںمیں لگنے چاہئے تھے ، عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو دلائل کیلئے طلب کر رکھا ہے ،عدالت نے این اے 104 کے ضمنی الیکشن کے انتخابی نتائج کو عدالتی فیصلے سے مشروط کر رکھا ہے ۔