ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم کے پائلٹ پراجیکٹ پر غور

 ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم کے  پائلٹ پراجیکٹ پر غور

لاہور (آن لائن)لاہور میں ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم کے پائلٹ پراجیکٹ پر غور شروع کر دیا گیا ہے ۔

 4 مصروف کمرشل علاقوں ایم ایم عالم روڈ، لبرٹی مارکیٹ، مال ون اور اتفاق ہسپتال میں ڈیجیٹل پارکنگ کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز ہوگا۔ اس حوالے سے وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس ہوا جس میں سپیشل سیکرٹری ارشد بیگ اور لاہور پارکنگ کمپنی (لی - پارک) کے سی ای او نوید وِرک نے بھی شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں