معرکہ حق :شہر بھر میں خصوصی تقریبات اور خوبصورت فلوٹس
لاہور( سٹاف رپورٹر سے )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر معرکہ حق میں تاریخی فتح کا پہلا جشن منانے کیلئے پی ایچ اے لاہور کی جانب سے شہر بھر میں خصوصی تقریبات اور خوبصورت فلوٹس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔
پی ایچ اے لاہور نے جیلانی پارک کے باہر شاندار اور دیدہ زیب فلوٹس سجا دیے ہیں، جو شہر کی مختلف شاہراہوں پر رواں دواں ہیں۔ ان فلوٹس کا مقصد پاکستان کی مسلح افواج اور قومی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرناہے ۔