شہری کی جان بچانے پر3 وارڈنز کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد
لاہور(کرائم رپورٹر )سی ٹی او لاہور لاہور عبدالرحیم شیرازی نے سڑک پر بے ہوش ہونے والے شہری کی جان بچانے والے ٹریفک وارڈنز کو شاباش دیتے ہوئے نقد انعام اور تعریفی اسناد سے نواز دیا۔
سی ٹی او لاہور نے تینوں اہلکاروں کو پانچ، پانچ ہزار روپے نقد انعام اور تعریفی اسناد دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کا یہ اقدام ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داری، انسان دوستی اور خدمتِ خلق کے جذبے کا عملی مظہر ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سڑکوں پر انسانیت اور خدمت کے جذبے کی شاندار مثال ہیں۔