وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا لاہور پریس کلب کادورہ
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے لاہور پریس کلب کا دورہ کر کے صدر ارشد انصاری، سیکرٹری افضال طالب اور گورننگ باڈی کے ارکان کے ساتھ ملاقات کی۔
اس موقع پر ارشد انصاری نے کلب کی سرگرمیوں اور صحافیوں کے مسائل پر روشنی ڈالی۔ صوبائی وزیر نے لاہور پریس کلب کے بعض کاموں کے لئے اقدامات کا وعدہ بھی کیا۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے صحافیوں کو بتایا کہ سُتھرا پنجاب کی صورت میں صفائی کا منظم نیٹ ورک روز بروز مضبوط ہورہا ہے ۔ وزیر بلدیات نے اس موقع پر افضال طالب کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی۔