جنرل ہسپتال : پلمونری ٹی بی پر لیکچر
لاہور (سٹاف رپورٹر ) پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج فاروق افضل نے کہا ہے کہ بچوں میں تپِ دق (ٹی بی) جیسی متعدی بیماریوں سے تحفظ کے لیے عوامی آگاہی بروقت تشخیص اور احتیاطی تدابیر انتہائی ضروری ہیں۔
انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں کی صحت کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہ کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنرل ہسپتال کے شعبہ اطفال کے زیرِ اہتمام \'\'بچوں میں پلمونری ٹی بی\'\' پر منعقدہ آگاہی لیکچر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔