پیف کا بجٹ ڈبل ، 40سے 80ارب کرنے کی تجویز

پیف کا بجٹ ڈبل ، 40سے 80ارب کرنے کی تجویز

نواز شریف سکول آف ایمینس پروگرام میں بھی توسیع کی تجویز دی گئی

لاہور(عاطف پرویز سے )پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا بجٹ ڈبل کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔ بجٹ کو 40 سے 80 یا 85 ارب کرنے کی تجویز ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اگلے مالی سال کے بجٹ میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن، یعنی پیف کیلئے پچاسی ارب روپے تک فنڈز مختص کرنے کی تجویز زیر غور ہے ۔ رواں مالی سال میں پیف کا مجموعی بجٹ چالیس ارب روپے تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ بجٹ میں اضافے کا مقصد کم آمدن والے خاندانوں کے بچوں کو مزید تعلیمی سہولیات فراہم کرنا اور پارٹنر سکولوں کے دائرہ کار کو وسیع کرنا ہے ۔بجٹ تجویز کے مطابق پیف پارٹنر سکولوں کیلئے فی طالبعلم فنڈ سترہ سو روپے سے بڑھا کر دو ہزار روپے کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے ، جس سے ہزاروں طلبہ کو اضافی ریلیف ملنے کا امکان ہے ۔اسی طرح نواز شریف سکول آف ایمینس پروگرام میں بھی توسیع کی تجویز دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سکول آف ایمینس کی تعداد ایک سو تیس سے بڑھا کر تین سو تک لے جانے کی سفارش کی گئی ہے تاکہ زیادہ اضلاع اور طلبہ کو معیاری تعلیم کی سہولت فراہم کی جا سکے ۔تعلیمی ماہرین کے مطابق اگر یہ تجاویز منظور ہو جاتی ہیں تو پنجاب میں کم لاگت اور معیاری تعلیم کے مواقع مزید بڑھیں گے جبکہ سرکاری و نجی شراکت داری کے ماڈل کو بھی تقویت ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں