تین سو سے زائد جانوروں کی وقف قربانیاں کی گئیں: الکہف فاؤنڈیشن
لاہور(سیاسی نمائندہ)الکہف ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے چیئرمین اور ممتاز روحانی شخصیت نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس سال بھی الکہف فاؤنڈیشن کی طرف سے۔۔۔
ملک کے مختلف پسماندہ اور ضرورت مند علاقوں میں مجموعی طورپرتین سو سے زائد جانوروں کی وقف قربانیاں کی گئی ہیں ،بالخصوص گلگت بلتستان،چترال،جنوبی پنجاب، سیلاب سے متاثرہ علاقوں،خیبر پختونخوا کے دور دراز علاقے ،سندھ کے پسماندہ علاقے ،بلوچستان کے محروم خطے لاہور، کراچی، گوجرانوالہ سمیت شہری کچی آبادیاں اور مستحق بستیوں میں نہایت ہی نظم و ضبط اور شفافیت کے ساتھ قربانی کا عمل مکمل کیا گیا۔