پی آر یو:ایک ہفتے کے دوران 109 ملزم گرفتار ، اسلحہ برآمد
32 بوتلیں شراب، چرس ملی ، 12مشکوک گاڑیاں ،موٹرسائیکلیں تھانوں میں بند
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ ( پی آریو) نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ایس پی ڈولفن بلال احمد کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے ہفتہ وار کارروائیوں کے دوران دو خطرناک ڈکیت گینگز کو گرفتار کیا، جبکہ دورانِ پٹرولنگ 8 اشتہاری ملزمان، 98 عادی مجرمان اور 3 عدالتی مفروروں کو بھی حراست میں لے کر ملزمان کے قبضے سے 3 پستول، گولیاں اور میگزینز برآمد کیے گئے ۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 32 بوتلیں شراب، چرس اور آئس بھی برآمد کی گئی12 مشکوک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو تھانوں میں بند کیا گیا۔اس کے علاوہ مختلف خلاف ورزیوں پر 122 افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ون ویلنگ اور پتنگ بازی کے خلاف جاری مہم کے دوران 11 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔