جنگیں مسئلے کاپائیدارحل نہیں ،امن کا راستہ مذاکرات میں ہے ، سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل
لاہور(اے پی پی)سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان شیخ انوارالحق نے کہا ہے کہ جنگیں کسی بھی مسئلے کا پائیدار حل نہیں ہوتیں،دیرپا امن کا راستہ ہمیشہ مذاکرات اور سفارتکاری سے ہو کر گزرتا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے زور دیا کہ عالمی برادری کو تنازعات کے حل کے لیے طاقت کے بجائے بات چیت کو ترجیح دینی چاہیے، بالخصوص امریکہ وایران کشیدگی کم کرنے اور اپنے اختلافات کو مذاکرات کی میز پر حل کرنے کی کوشش کریں۔ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے ، اس لیے فوری طور پر تحمل اور تدبر کا مظاہرہ ناگزیر ہے۔