عالمی یوم ماحولیات، چیئرمین یونیک گروپ نے پودالگایا

عالمی یوم ماحولیات، چیئرمین  یونیک گروپ نے پودالگایا

لاہور (خبر نگار)عالمی یوم ماحولیات کی مناسبت سے یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے ہیڈ آفس میں چیئرمین یونیک گروپ پروفیسر عبدالمنان خرم نے پودا لگایا ۔

اس موقع پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر عبدالمنان خرم نے کہا کہ شجر کاری سے ماحول کی آلودگی پر قابوپانے میں مدد ملتی ہے۔پودا لگانے کی تقریب میں وائس چیئرمین یونیک گروپ عفیف اشرف صدیقی،ریکٹر یونیک گروپ پروفیسر امجد علی خان، ڈائریکٹر(اکیڈمکس) یونیک گروپ پروفیسر وسیم انور چودھری ، ڈائریکٹر (ایڈمن) پروفیسر محمد عبداللہ کے علاوہ یونیک انتظامیہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں