2ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ملازمت سے برطرف ،1کو شوکاز نوٹس
ایک ملازمت پر بحال ،فوڈ کنٹرولر سدرہ معراج سے 7روز میں جواب طلب
لاہور (اپنے سٹی رپورٹرسے ) محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن نے بتایا ہے کہ سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید نے محکمانہ اپیلوں کی سماعت کی اور2سابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کو ملازمت سے برطرف ، ایک کو شوکاز نوٹس اور ایک کو ملازمت پر بحال کر دیا اور2سابق فوڈ گرین انسپکٹرز بھی سماعت کے بعد ملازمت سے برطرف کر دیئے گئے ۔ترجمان نے بتایا کہ سابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سدرہ معراج کو سنگین الزامات پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔سدرہ معراج پر چکوال میں تعیناتی کے دوران گندم کی 46ضبط شدہ گاڑیوں کے معاملے میں خرد برد کا الزام ضبط شدہ گاڑیوں میں سے 15گاڑیوں کی گندم فلور ملوں کو غیر قانونی طور پر فراہم کرنے کا انکشاف ہوا فلور ملوں کو گندم کی غیر قانونی فراہمی سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔سماعت کے دوران سیکرٹری فوڈ سیفٹی ڈاکٹر کرن خورشید نے سدرہ معراج سے 7روز میں جواب طلب کر لیا۔ محکمہ فوڈ سیفٹی پنجاب نے سابق اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر محمد نعمان کی اپیل منظور کر لی ۔